سپریم کورٹ کافیصلہ:روپیہ کمزورہوگیا،ڈالر کی قدر104سے بڑھ کر109روپے تک پہنچ گئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 17:43

سپریم کورٹ کافیصلہ:روپیہ کمزورہوگیا،ڈالر کی قدر104سے بڑھ کر109روپے تک ..
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) :پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کونااہل قراردینے کے بعد پاکستان میں روپے کی قدرمیں بری طرح گرگئی،جبکہ ڈالر کی قدرمیں ایک دن میں 5روپے کااضافہ ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے منتخب وزیراعظم کوصادق اور امین نہ رہنے پر نااہل قراردیاگیاہے۔جس کے نتیجہ میں ملک کی سٹاک مارکیٹ میں شدید بحرانی کیفیت پیداہوگئی۔جبکہ سٹاک ایکسچینج شدید مندی کاشکاررہی۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظرلوگوں نے ڈالر کی فروخت بند کردی۔جس کے باعث پاکستان میں روپے لے مقابلے میں ڈالر کی قدر104روپے سے بڑھ کر109روپے تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :