سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،نا صر حسین شاہ

پریس کلب دھا بیجی کیلئے ایک لا کھ رو پے گرا نٹ کا اعلا ن،مقا می ما ہی گیرو ں سے دہر ی فیس کے خا تمہ کو یقینی بنا یا جا ئیگا،وزیراطلاعات سندھ

جمعہ 28 جولائی 2017 17:49

سندھ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،نا صر حسین شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس لیے ٹھٹھہ کے ساحلی پٹی کے علاقوں کی ٹھوس بنیادوں پر ترقی وخوشحالی کیلئے اقدامات کرکے مقامی افراد کا معیار زندگی بلند کرنے میں سنجیدہ ہی.یہ بات انہوں نے ٹھٹھہ کے علاقے بھنبور کے قریب دریا پیر آباد میں ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مفت طبی کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔

سید ناصر حسین شاہ نے ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کی صحت و تعلیم ماہیگیری اور دیگر شعبوں میں کی گئی عوامی خدما ت کو سراہتے ہوئے ٹرسٹ کی جانب سے بنیادی صحت مرکز کے قیام میں ذاتی اور حکومتی تعاون کا یقین دلایا اور مقامی رہائشی شخص یحی کا تیا ر کی جانب سے دوایکڑ زمین کی فراہمی پر مبارکباد دی اور رضاکارفورس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مزید تربیت فراہم کرکے باعزت روزگار فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ونڈ پاور پلانٹ میں روزگار فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور مقامی ماہی گیروں سے دہری فیس کے خاتمے کیلیے بھی یقین دلایا۔ صوبائی وزیر محنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری,آصف علی زرداری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور فریال تالپور کی قیادت میں ساحلی علاقے کی ترقی کیلئے زرداری پل اور کوسٹل ہائی وے کی دوبارہ تعمیراور آغاز کیلئے بھی بات کرینگے ۔

انہوں نے پریس کلب دھابیجی کیلئے بھی ایک لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ۔تقریب سے سابق صوبائی وزیر و چیئر مین ضلع کونسل حاجی محمد عثمان ملکانی ساحل ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر افضل آرائین نے کوسٹل ہائی وے کی تعمیر دیگر ترقیاتی پروگرام اور ٹرسٹ کی اپنی مدد آپ کے مختلف سرگرمیوں اور فلاحی کاموں کے بارے میں بشمول ماہی گیروں کیلئے نیول چیک پوسٹ کے قیام, رضاکار فورس, طبی کیمپوں ,اور موجودہ مفت کیمپ میں 250 افراد کا طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی۔اس موقع پر سردار احمد جام, میاں حاجی, فاروق پلیجو,ڈاکٹر محمد یعقوب, اسٹنٹ کمشنر عبیداللہ پھوڑ, ملک محمد رمضان, حاجی آفتاب, چودھری اسمعیل اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :