سنی اتحاد کونسل کا پانامہ کیس فیصلے کی خوشی میں کل ’’یوم تشکر ‘‘ منانے کا اعلان

جمعہ 28 جولائی 2017 17:45

سنی اتحاد کونسل کا پانامہ کیس فیصلے کی خوشی میں کل ’’یوم تشکر ‘‘ منانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پاناما کیس پر عدلیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل فیصلے کی خوشی میں کل (ہفتہ )29 جولائی کو '' یوم تشکر '' منائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا ہے۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے ججز کو میرٹ پر فیصلہ سنانے پر سلام پیش کرتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ججز نے شریف خاندان کے خلاف فیصلے نہ آنے کی روایت بدل ڈالی ہے۔ سپریم کورٹ کے پانچ قابل فخر ججز اور جے آئی ٹی کے ممبران قوم کے حقیقی ہیرو بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :