پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا

شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں سنی اتحاد کونسل کرپٹ وزیراعظم سے نجات کی خوشی میں ہفتہ 29 جولائی کو' یوم تشکر منائے گی چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئر مین کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 17:45

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے انصاف اور قانون کا بول بالا ہوا سنی اتحاد کونسل کرپٹ وزیراعظم سے نجات کی خوشی میں ہفتہ 29 جولائی کو' یوم تشکر منائے گی پوری قوم سپریم کورٹ کے ججز کو میرٹ پر فیصلہ سنانے پر سلام پیش کرتی ہے شریف خاندان کے تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں ججز نے شریف خاندان کے خلاف فیصلے نہ آنے کی روایت بدل ڈالیپاناما کیس پر عدلیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں شکرانے کے نوافل ادا کیئے جائیں گے اب ن لیگ کو ٹوٹنے اور بکھرنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا نیب نے شفاف تحقیقات کیں تو شریف خاندان کی جائیداد ضبط ہو گی اور پورا خاندان جیل جائے گا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں قانون کی حکمرانی کے سنہرے دور کا آغاز ہو گا نواز شریف پہلے استعفی دے دیتے تو ان کی کچھ عزت بچ جاتی شریف خاندان کا عبرت کا نشان بننا مکافات عمل ہے احتساب اور انصاف کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا سیاست کو کرپٹ افراد سے پاک کرنا ضروری ہو گیا ہے سپریم کورٹ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے جسٹس نجفی کمیشن رپورٹ کو بھی منظر عام پر لانے کا حکم جاری کرے۔