Live Updates

پی ٹی آئی کارکنوں نے جوش میں بنی گالہ سیکرٹریٹ کا دروازہ توڑ ڈالا،

’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے ، کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھی

جمعہ 28 جولائی 2017 17:35

پی ٹی آئی کارکنوں نے جوش میں بنی گالہ سیکرٹریٹ کا دروازہ توڑ ڈالا،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوش میں بنی گالہ سیکرٹریٹ کا دروازہ توڑ ڈالا، کارکنان نے ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے بھی لگائے، پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاکستان تحریک انصف کے کارکنان خوشی میں ہوش کھو بیٹھے، کارکنان تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے بنی گالہ پہنچ گئے اور کارکنان نے جوش میں بنی گالہ کا مین گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے، کارکنان کپتان کا فیصلہ سننے بنی گالہ پہنچے۔ کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھی، کارکنان نے گو نواز گو کے بھی نعرے لگائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :