نائیجیریا میں تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 جولائی 2017 16:47

نائیجیریا میں تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک
ابوجہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی۔2017ء) نائیجیریا کی نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کی تیل تلاش کرنے والی ٹیم پر بوکو حرام کے حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق نائیجیریا کی بورنو ریاست کے علاقے میگومیری میں گذشتہ روز بوکو حرام کے مسلح جنگجوﺅں نے این این پی سی کے ماہرین کے قافلے پر دھاوا بولا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق این این پی سی کے مذکورہ ماہرین کو اغوا کیا گیا۔تاہم بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئی تھی کہ بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے انہیں ہلاک کرنا شروع کردیا۔اس واقعے سے منسلک ایک ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں اب تک 50 سے زائد افراد کی لاشیں لائی جا چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مزید لاشیں لائی جا رہی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ اس سے واضح ہو گیا ہے کہ بوکو حرام نے این این پی سی کے ماہرین کو اغوا نہیں کیا تھا بلکہ انہیں قتل کرنے کے لیے حملہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :