اگلی باری اب زرداری ، ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بننے لگ گیا ، پیپلز پارٹی صدقے کے لیئے بکرے تیار کر لے

سوشل میڈیا صارفین نے نواز شریف کے بعد پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے احستاب کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 28 جولائی 2017 16:38

اگلی باری اب زرداری ، ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بننے لگ گیا ، پیپلز پارٹی صدقے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے آج پانامہ کیس پر تاریخی فیصلہ دتیے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں سیاسی حلقوں میں ایک بے چینی سی کفیت چھا گئی ہے اور ہر سیاسی جماعت اپنے اپنے رہنما لے کر پریشان ہے۔نواز شریف کو ناایل کرنے کے بعد عوام کی سپریم کورٹ سے امیدیں بڑھ گئی ہیں جن میں وہ باقی سیاسی جماعتوں اور طاقتور افراد کے خلاف احتساب مانگ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر صارفین نے #ZardariKiBaari کے نام سے مہم شروع کر دی ہے جس میں انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا بھی احتساب کیا جائے۔ٹی وی ایکڑ حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیچ پر پیغام دیا ہے کہ "نواز شریف کے بعد اب آصف علی زرداری کی باری آئے گی ۔ انشاءالله " صارفین کا کہنا ہے کہ احتساب میں سب لوگوں کو شامل کیا جائے چاہے وہ عمران خان ہوں یا پھر آصف علی زرداری ہوں۔ تاہم اگر ایسا کوئی کیس سپریم کورٹ میں چلا گیا تو پیپلز پارٹی کو بھی صدقے کے لیئے بکرے تیار رکھنے چائیں کیونکہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد کسی کے ساتھ سپریم کورٹ رعایت نہیں برتے گی اور جو بھی خلاف قانون پایا گیا اسے ناایل قرار دے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :