Live Updates

نوازشریف کی نااہلی کا معاملہ،عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ بھی میدان میں آ گئیں

گون نواز گون ، اچھا چھٹکارا مل گیا، جمائمہ کا پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ٹویٹ

جمعہ 28 جولائی 2017 16:51

نوازشریف کی نااہلی کا معاملہ،عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ بھی میدان میں آ گئیں اور ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے نواز شریف کی نااہلی کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا گون نواز گون۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ اچھا چھٹکارا مل گیا، آج بھی، اب بھی اسی طرح تھکے ہارے، پرانے صیہونیوں کے سازشی نظریات کی بات کر رہے ہیں جنہوں نے 20 سال قبل میری زندگی خراب کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات