نوازشریف کو آج شہید بینظیر بھٹو اورآصف علی زرداری کے خلاف انتقامی کارروائی پر شرمندگی کا احساس ضرور ہواہوگا،سینیٹر عاجز دھامرہ

جمعہ 28 جولائی 2017 16:46

نوازشریف کو آج شہید بینظیر بھٹو اورآصف علی زرداری کے خلاف انتقامی کارروائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی تاریخ کا دہرایا ہوا ایک باب ہے ۔نوازشریف کو آج شہید بینظیر بھٹو اورآصف علی زرداری کے خلاف انتقامی کارروائی پر شرمندگی کا احساس ضرورہوا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ آج ن لیگ والے پیپلزپارٹی کا نعرہ "یا اللہ یا رسول، بینظیر بے قصور" سے نوازشریف کو منسوب کررہے ہیں۔ضیا کی باقیات کو آج بھٹو مظلوم نظر آتا ہے لیکن ظلم کرتے وقت ان کی آنکھیں بند تھیں۔انہوں نے کہا کہ آج بلاول بھٹو کا نعرہ "گو نواز گو" اور " گو نثار گو" سچ ثابت ہوگیا ہے۔