گرمی کے ستائے سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کر لیا، رش کے باعث سیاحتی مقامات کی رونقیں دوبالا ہو گئیں

جمعہ 28 جولائی 2017 16:41

گرمی کے ستائے سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کر لیا، رش کے باعث سیاحتی مقامات ..
کاغان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) ملک کے طول و عرض سے گرمی کے ستائے سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کر لیا، سیاحتی مقامات شوگراں، کاغان اور ناران میں بھی سیاحوں کے رش کے باعث رونقیں دوبالا ہو گئیں۔ سیاحوں اور عوام نے کے ڈی اے کی جانب سے سیاحوں سے انٹری فیس کی وصولی بند کرنے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق ساون کے موسم میں ملک کے طول و عرض میں جاری گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے وادی کاغان کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرتی ہے جس سے شوگراں، کاغان، ناران اور دیگر سیاحتی مقامات کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ سیاح جھیل سیف الملوک، سری پائے اور بابو سرٹاپ پر موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ دوسری جانب سیاحوں اور عوام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کے ڈی اے کی جانب سے سیاحوں سے انٹری فیس کی وصولی بند کر کے سیاحوں کو ریلیف دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :