خیبر پختونخوا حکومت نے ہزارہ ڈویژن کی پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا

جمعہ 28 جولائی 2017 16:33

خیبر پختونخوا حکومت نے ہزارہ ڈویژن کی پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کا اصولی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) صوبائی حکومت نے ہزارہ ڈویژن میں پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا، مالی سال 2018-19ء میں ان تحصیلوں کے قیام پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز پشاور کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع کے ایکسین نے شرکت کی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف انجینئر و ایس ایز سے ہزارہ ڈویژن کی پانچ نئی تحصیلوں بفہ، دربند، غازی، لورہ، خان پور تحصیل پر اٹھنے والے تمام اخراجات سے متعلق ورکس اینڈ سروسز کے دفتر میں خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالی سال 2018-19ء میں ان تحصیلوں کے قیام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے فنڈ مختص کئے جائیں گے۔