سی پیک منصوبہ کی سیکورٹی کیلئے مانسہرہ کے 13 تھانوں میں 131 پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے

جمعہ 28 جولائی 2017 16:33

سی پیک منصوبہ کی سیکورٹی کیلئے مانسہرہ کے 13 تھانوں میں 131 پولیس اہلکار ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) سی پیک منصوبہ کی سیکورٹی کیلئے ضلع مانسہرہ کے 13 تھانوں کی131 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، ہر تھانہ میں 10 سے 12 اہلکار سیکورٹی کیلئے تعینات ہوں گے، ایسے افراد کو فوری حاضری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس بارے ملنے والی معلومات کے مطابق سی پیک منصوبہ کی سیکورٹی اور علاقہ میں امن وامان قائم کرنے کیلئے ہنگو سے ٹریننگ مکمل کر کے آنے والے 131 پولیس اہلکاروں کو شنکیاری، مانسہرہ، خاکی، بفہ سمیت 13 تھانوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہر تھانہ کی نفری میں 10 سے 12 اہلکار شامل کئے گئے ہیں جو سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز سمیت دیگر اہلکاروں کی سیکورٹی پر تعینات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :