پا کستان کو بے شمار چیلنجز کا سا منے ہے مقابلہ قوم متحد ہوکر سکتی ہے ،لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض

پا کستان کے ہونہا ر نوجوانوں کے دیکھ کے معلوم ہوتا ہے ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ، کمانڈر سدرن کمانڈ

جمعہ 28 جولائی 2017 16:19

پا کستان کو بے شمار چیلنجز کا سا منے ہے مقابلہ قوم متحد ہوکر سکتی ہے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض نے کہا ہے کہ پا کستان کو اس وقت بے شمار چیلنجز کا سا منے ہے ، جن کا مقابلہ قوم متحد ہوکر سکتی ہے ،پا کستان کے ہونہا ر نوجوانوں کے دیکھ کے معلوم ہوتا ہے کہ ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ،پا کستان اسلامی فلا حی ریا ست بن کر رہے گا ،انہوں نے یہ بات جمعہ کو بوائز سکا ئوٹس کوئٹہ میں ماڈل یو نا ئیٹڈ نیشن کی افتتا حی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کہی ،تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں ملک بھر سے چار سو کے قریب نواجون حصہ لے ر ہے ہیں ، ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیٖفٹیننٹ جنرل عا مر ریا ض نے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں پا کستان کے تما م صوبوں میں پسنے والی اقوام اسے ایک خوبصورت گلدستے کی مانند بنا تی ہیں جو متحد ہو کر ہر مشکل کا سا منہ کر سکتے ہیں ، پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اگر ہم متحد ہو کر چلیں تو ہر چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں،پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہو نگے،انہوں نے کہا کہ پاکستان عام ملک نہیں اور نہ ہی اس میں بسنے والے اقوام عام ہیں یہاں بسنے والی تمام اقوام منفرد اور بے پناہ صلاحیتوں کی ما لک ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں میں استعما ل میں لا یا جائے اور ایسے کر نے پا کستا ن اور بلوچستان دنوں دن دگنی اور رات چگنی ترقی کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے اور نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی بھاگ ڈور سنبھا لتے ہوئے اسے اسلام فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں یہ تیسری ماڈل یونا ئیٹڈ نیشن کا نفر نس ہے جس میں حصہ لینے والے نوجوان مختلف علاقائی اور عالمی موضوعات پر مبنیٰ مشقوں میں حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :