یہ کیسا انصاف ہے؟ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لینے پرمنتخب وزیر اعظم کو نکال دیا گیا ۔ خواجہ سعد رفیق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 16:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ کرپشن پرنہیں بلکہ اپنے بیٹے کی ڈکلئیرڈ کمپنی میں ایک عہدہ سےمتوقع تنخواہ کے ثبوت نہیں بلکہ محض الزام پر منتخب وزیراعظم کو نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج سہ پہر ساڑھے چار بجے اس پر بیانیہ دے گی ۔ واضح رہے کہ پانامہ لیکس کیس میں نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ سامنے آنے پر ن لیگ میں ایک مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :