نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کے بعد پاکستان کا مشہور ترین نعرہ "گو نواز گو" اپنے حتمی انجام کو جا پہنچا

ماضی میں بھی "گو بی بی گو" اور "گو بابا گو" کے نعرے لگتے رہے

جمعہ 28 جولائی 2017 16:19

نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کے بعد پاکستان کا مشہور ترین نعرہ "گو نواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) میاں نواز شریف کی بطور وزیر اعظم تاحیات نا اہلی کے بعد پاکستان کا مشہور ترین نعرہ "گو نواز گو" اپنے حتمی انجام کو جا پہنچا ہے۔ اس سے قبل ماضی میں بھی "گو بی بی گو" اور "گو بابا گو" کے نعرے لگتے رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کی آمد کے بعد پاکستانیوں کا سب سے مشہور نعرہ گو نواز گو ہی تھا۔

اور نواز لیگ کی مخالف جماعتوں جن میں پاکستان تحریک انصاف سرفہرست ہے ، دوسرے نمبر یہ نعرہ پیپلزپارٹی نے استعمال کیا، پی پی کی جانب سے -"مودی کا یار ہے ،غدار ہے غدار "نعرہ بھی لگایا گیا مگر وہ اتنی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی ۔ پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ "گو نواز گو " نعرے کو استعمال کیا، اور یہ نعرہ دنیا بھر میں مسلم لیگ نواز کے وزرا، اراکین پارلیمنٹ سمیت چھوٹے بڑے رہنمائوں کیلئے درد سر بن چکا تھا، ساتھ ہی ساتھ نواز لیگ کو سپورٹ کرنے والوں کیلئے بھی انتہائی تکلیف دہ تھا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسے ہر موقع پر استعمال کیا۔ اس پر گانے بنائے گئے، ویڈیوز بنائی گئیں، گوروں سے بھی گنوایا گیا۔ آج نوازشریف کی تاحیات نا اہلی کے بعد اب یہ نعرہ اپنے حتمی انجام کو جا پہنچا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اب ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے نظر آرہے ہیں کہ اب نواز شریف چلا گیا، اب برائے مہربانی پر کمنٹ میں "گو نواز گو" نہ تحیری کریں!

متعلقہ عنوان :