بالی وڈ کے معروف اداکار اندر کُمار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 15:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : بالی وڈ کے معروف اداکار اور ''وانٹڈ '' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فلمسٹار اندر کُمار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اسپتال ذرائع کے مطابق اندر کُمار کی عمر 45 سال تھی اور انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے سوگواروں میں ان کی اہلیہ ہیں۔ جبکہ ان کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :