ْپانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنوں کے جذبات بے قابو،

کئی کارکنان نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے

جمعہ 28 جولائی 2017 16:15

ْپانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنوں کے جذبات بے قابو،
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنوں کے جذبات بے قابو ہو گئے، کئی کارکنان نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے، سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلے کے بعد لیگی کارکنان نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو فیصل آباد میں ٹی وی کی شامت آ گئی، مسلم لیگ (ن) کے دلبرداشتہ کارکنان نے پانامہ کیس میں فیصلے کے بعد شدید غم وغصے کا اظہار کیا، جذبات میں بے قابو ہو کر لیگی کارکنان نے ٹی وی سیٹ توڑ ڈالے۔