5رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پانامہ کیس کا فیصلہ نہیں سنایا

انہوں نے جسٹس اعجاز افضل کو فیصلہ سنانے کا کہا

جمعہ 28 جولائی 2017 16:15

5رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پانامہ کیس کا فیصلہ نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کے 5رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پانامہ کیس کا فیصلہ نہیں سنایا اور کہا کہ چونکہ وہ اس کیس میں اپنا فیصلہ پہلے ہی دے چکے ہیں ،انہوں نے عملدرآمد بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل کو فیصلہ سنانے کا کہا جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ملکی تاریخ کے اہم کیس کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے ججز جب کمرہ عدالت پہنچے تو بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اس کیس میں عملدرآمد بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل کو کہا کہ چونکہ وہ اس کیس میں پہلے ہی اپنا فیصلہ دے چکے ہیں لہٰذ اب وہ فیصلہ نہیں سنائیں گے چونکہ جے آئی ٹی عملدرآمد بنچ نے بنائی تھی اور یہ فیصلہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جا رہا ہے اس لئے عملدرآمد بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل یہ فیصلہ سنائیں۔

متعلقہ عنوان :