Live Updates

سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ،پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،پرویز مشرف

جمعہ 28 جولائی 2017 16:15

سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ،پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں،پرویز مشرف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ،پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، فیصلے سے ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، میں آرمی چیف ہوتا تو میرا رد عمل خوشی والا ہوتا، فوج بھی خوش ہو گی،نواز شریف نے اسرائیلی مشینری خرید کر اپنی فیکٹری میں لگائی، ملک بحران کا شکار تھا حکومت نے توجہ نہیں دی، مسلم لیگ(ن) میں دراڑیں نظر آ رہی ہیں،ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے، یہ لندن جائیں گے تو لوگ سڑکوں پر ان کے پیچھے لگ جائیں گے،شہباز شریف فی الحال بچے ہوئے ہیں، یہاں کیا ہو رہا ہے اور آصف خواجہ امریکہ میں بیٹھا ہوا ہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا، مٹھائیاں تقسیم ہو رہی ہیں، ہم نے بھی مٹھائی کھائی ہے، پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصلے کے ملک پر اچھے اثرات پڑیں گے، جے آئی ٹی بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف نے اسرائیلی مشینری خرید کر اپنی فیکٹری میں لگائی، گزشتہ ڈیڑھ سال حکومت کام نہیں کر رہی تھی، حکومت کی پوری توجہ پانامہ لیکس کیس پر تھی، ملک بحران کا شکار تھا، حکومت نے توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں دراڑیں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آپ کو نہیں مروا رہی بلکہ آپ خود اپنے آپ کو مروا رہے ہو، میں نے نواز شریف کو نہیں نکالا خود انہوں نے اپنے پائوں پر کلہاڑا مارا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں آرمی چیف ہوتا تو میرا رد عمل خوشی والا ہوتا، میرے خیال میں فوج بھی خوش ہو گی۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے، یہ لندن جائیں گے تو لوگ سڑکوں پر ان کے پیچھے لگ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں شہباز شریف فی الحال بچے ہوئے ہیں، یہاں کیا ہو رہا ہے اور آصف خواجہ امریکہ میں بیٹھا ہوا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات