پانچ رکنی بنچ کی کمرہ عدالت آمد سے قبل ایس پی سیکیورٹی کی تمام افراد کو عدالت عظمیٰ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت

ججزکچھ ہی دیر میں کمرہ عدالت آنے والے ہیں، کمرہ عدالت کھچا کچھ بھرا ہوا تھا، تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی

جمعہ 28 جولائی 2017 16:15

پانچ رکنی بنچ کی کمرہ عدالت آمد سے قبل ایس پی سیکیورٹی کی تمام افراد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کی کمرہ عدالت آمد سے قبل ایس پی سیکیورٹی احمد اقبال نے کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو عدالت عظمیٰ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنے اور خاموش رہنے کی ایڈوائس کی اور اعلان کیا کہ ججزکچھ ہی دیر میں کمرہ عدالت آنے والے ہیں، کمرہ عدالت کھچا کچھ بھرا ہوا تھا، تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے پانچ رکنی بنچ کے ججز کی کمرہ عدالت آمد سے کچھ دیر قبل ایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ احمد اقبال نے اعلان کیا کہ ججز کچھ ہی دیر میں کمرہ عدالت پہنچ جائیں گے، کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو خاموش ہو کر فیصلہ سننے کی تلقین کی اور کہا کہ عدالت عظمیٰ کا احترام اور تقدس کسی صورت پامال نہ کیا جائے۔ ایس پی سیکیورٹی کے اعلان کے فوری بعد بنچ کے پانچوں ججز کمرہ عدالت تشریف لائے جس کے بعد انہوں نے ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ سنایا۔