پانامہ کیس فیصلے کے بعد جے آئی ٹی ارکان کی سیکیورٹی مزید سخت ،

واجد ضیا،بلال رسول اور عرفان نعیم منگی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے منع کردیا گیا،جے آئی ٹی سربراہ اور ارکان کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد

جمعہ 28 جولائی 2017 16:08

پانامہ کیس فیصلے کے بعد جے آئی ٹی ارکان کی سیکیورٹی مزید سخت ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے واجد ضیا،بلال رسول اور عرفان نعیم منگی کو غیر ضروری نقل و حرکت سے منع کردیا گیا،جے آئی ٹی سربراہ اور ارکان کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء، ایس ای سی پی کے افسر بلال رسول، اور نیب کے ڈی جی عرفان نعیم منگی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، مذکورہ تینوں افسران کو غیر ضروری نقل و حرکت کرنے سے بھی منع کر دیا گیا ہے جبکہ ان تینوں افسران کی سیکیورٹی پاک رینجرز کے سپرد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :