Live Updates

عدالت احاطے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حامی وکلاء نے مٹھائیاں تقسیم کیں

حامی وکلاء نے ہاتھوں میں مٹھائی کے ٹوکرے اٹھا رکھے تھے سب کے منہ میٹھے کروائے ‘جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے،ڈھول بجانے والے بھی شاہراہ دستور پر پہنچ گئے

جمعہ 28 جولائی 2017 16:08

عدالت احاطے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے کارکنوں اور حامی وکلاء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے پر عدالت کے احاطے میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پاکستان کے کارکنوں اور حامی وکلاء نے مٹھائیاں تقسیم کیں‘ حامی وکلاء نے ہاتھوں میں مٹھائی کے ٹوکرے اٹھا رکھے تھے سب کے منہ میٹھے کروائے ‘ عدالتی فیصلے کے حوالے سے عدالت کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے۔

ڈھول بجانے والے بھی شاہراہ دستور پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے گئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کے حق میں سپریم کورٹ کے احاطے میں نعرے نہ لگ سکے جماعت اسلامی کے حامی وکلاء زیادہ پر جوش تھے مٹھائی کی ٹوکری اٹھائے سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کے پاس گئے سب کے منہ میٹھے کروائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے حامی وکلاء بھی انتہائی پرجوش تھے وکلاء گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔ سپریم کورٹ کے باہر شادیانے بجتے رہے ڈھول والے بھی پہنچ گئے جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات