سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیر اعظم سمیت سب کو قبول کرنا ہو گا ‘طاہر محمود اشرفی

جمعہ 28 جولائی 2017 16:01

سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیر اعظم سمیت سب کو قبول کرنا ہو گا ‘طاہر محمود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاکستانی تاریخ کا غیر معمولی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیر اعظم سمیت سب کو قبول کرنا ہو گا ، اگر کسی نے انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی تو قوم اسے کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے پانامہ لیکس کے حوالے سے فیصلہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے ، پہلی بار احتسابی عمل اوپر سے شروع ہوا ہے اور سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دے کر ثابت کیا ہے کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو وہ احتساب کے دائرے سے باہر نہیں رہ سکتا ، ضرورت اس امر کی ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور قرضے معاف کروانے والے ہر فرد کو احتساب کے دائرے میں لا کر لوٹا ہوا قوم کا پیسہ قومی خزانے میں واپس لایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سمیت سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا ، اگر اس فیصلہ کے خلاف انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم اسے کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ عنوان :