پاناما کیس کا فیصلہ دنیا کے ٹاپ ٹرینڈ ز میں شامل رہا

جمعہ 28 جولائی 2017 16:00

پاناما کیس کا فیصلہ دنیا کے ٹاپ ٹرینڈ ز میں شامل رہا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو ناہل قرار دینے کا فیصلہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #PanamaVerdict کے ساتھ دنیا کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قوم جس بے چینی سے پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کررہی تھی اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 20 ٹویٹس کی جارہی تھیں۔

قبل ازیں گزشتہ روز صبح سے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان ٹویٹر پر گرما گرم بحث جاری تھی اور دونوں پارٹیوں کے حامی اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے حق میں فیصلہ آنے کا دعویٰ کرتے رہے۔تاہم فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :