ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ،جلد پوری قوت وحمایت سے واپس آئیں گے‘ مریم نواز

جمعہ 28 جولائی 2017 16:00

ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا ،جلد پوری قوت وحمایت سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا لیکن وہ جلد پوری قوت اور حمایت سے واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی اہلی کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ ایک اور منتخب وزیر اعظم کو گھر بھیج دیا گیا لیکن انشاء اللہ وہ جلد پوری قوت اور حمایت سے واپس آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ مسلم لیگ (ن) کو مضبوط رکھے ۔انہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ 2018ء کے انتخابات میں نواز شریف کی یقینی کامیابی کی راہ ہموار کریگا۔ ان کو انشاء اللہ روکا نہیں جاسکے گا، روک سکتے ہوتو روک لو۔مریم نواز نے اپنے ایک الگ ٹوئٹ میں پارٹی رہنمائوں کی نواز شریف کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحد اور مزید ثابت قدم ہے اور الحمد اللہ اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :