سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی کی قیادت پر اثر انداز نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ

جمعہ 28 جولائی 2017 16:00

سپریم کورٹ کا فیصلہ پارٹی کی قیادت پر اثر انداز نہیں ہوگا، رانا ثناء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پارٹی کی قیادت صرف میاں نواز شریف کے پاس ہی رہے گی ،ْ فیصلے پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر پارٹی موقف وزیراعظم ہی دیں گے ،ْتاہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل وزیراعظم نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پارٹی کی قیادت صرف میاں نواز شریف کے پاس ہی رہے گی اور عدالتی فیصلے پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )پر کڑا وقت ہے ،ْ ہم اپنے سیاسی موقف58 ٹو بی سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ منتخب وزیر اعظم کو کسی غیر قانونی اور غیر انتخابی عمل کے ذریعے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :