Live Updates

پانا ما فیصلہ امید کے مطابق آیا ہے ،ْ پیپلز پارٹی

تمام تر سہرا تحریک انصاف اور عمران خان کو جاتا ہے جو کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے ،ْ قمر زمان کائرہ

جمعہ 28 جولائی 2017 16:00

پانا ما فیصلہ امید کے مطابق آیا ہے ،ْ پیپلز پارٹی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے کہاہے کہ پانا ما فیصلہ امید کے مطابق آیا ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے پاناما فیصلے کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ امید کے مطابق آیا۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) یہ مقدمہ ہار گئی ہے اس لیے اب وہ مزاحمت نہیں کریں گے تاہم وہ ہمیشہ کہیں گے کہ ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگا انہیں تکنیکی بنیادوں پر نا اہل قرار دیا گیا جس کا انہیں افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ اس کا تمام تر سہرا تحریک انصاف اور عمران خان کو جاتا ہے جو یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات