نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ ،ْ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی

جمعہ 28 جولائی 2017 15:52

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ ،ْ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے اور ان کے مستعفی ہونے کی خبروں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل غیر یقینی سیاسی صورت حال کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1134 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45000 پوائنٹس سے نیچے آگیا تاہم کاروبار کے پہلے حصے کے اختتام پر اس میں استحکام آیا۔بعد ازاں اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 45141 پوائنٹس پر بند ہوا۔