بطور حکومتی اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہوں،مولانا فضل الرحمن

نوازشریف نے کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا،ن لیگ جمہوریت اور جمہوری عمل کوجاری رکھے گی۔سربراہ جے یوآئی ف کاسپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 15:29

بطور حکومتی اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا ہوں،مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) : جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ بطور اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑاہوں، نوازشریف نے کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل آنے پراپنا ردعمل دوں گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا۔ن لیگ جمہوریت اور جمہوری عمل کوجاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ بطور اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑاہوں۔