پانامہ کیس ; وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں بھی تاریخی بے عزتی ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 15:15

پانامہ کیس ; وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں بھی تاریخی بے عزتی ہو گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ آف پاکستان کے 5 رکنی لارجر بنچ نے آج نواز شریف کو نا اہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے اور الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ نواز شریف کی نا اہلی کی خبر عالمی میڈیا پر بھی سب سے بڑی خبر کے طور پر پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

لندن میں ایک اسٹریٹ بلڈنگ پر لگے ایل ای ڈی پر بھی وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی نا اہلی کی خبر چلائی گئی ۔

خبر کے مطابق خاندان کے اثاثوں کی صحیح تفصیل نہ دینے پر وزیر اعظم پاکستان کو نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اس سے پاکستان کی بیرون ملک بے عزتی ہوئی اور یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے۔ لندن میں اس خبر کے چلنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: