Live Updates

عمران خان کامشکورہوں کہ انہوں نے اس کیس میں بڑی ہمت دکھائی، شیخ رشید

صدرمملکت سے مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کے نوٹیفکیشن کیساتھ ہی اسمبلی کااجلاس طلب کیاجائے، کھیل ختم ہونے کے ساتھ ہی لڑائی بھی ختم ہوگئی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 15:09

عمران خان کامشکورہوں کہ انہوں نے اس کیس میں بڑی ہمت دکھائی، شیخ رشید
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے کہا تھا کہ سپریم کورٹ سے ثبوت بھی نکلیں گے اور تابوت بھی نکلے گا،صدرممنون حسین سے مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی کانوٹیفکیشن ہوتے ہی اسمبلی کااجلاس طلب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پراظہار مسرت کرتے ہوئے کہاکہ پپوکی نالائقی سے واقف تھا کہ پانچوں میں فیل ہوگا۔نوازشریف کا کیس ختم ہوگیا۔گیم ازاوور۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی والوں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا۔چوروں اور لٹیروں کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹا رہا۔ کھیل ختم ہونے کے ساتھ ہی لڑائی بھی ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کامشکورہوں کہ انہوں نے اس کیس میں بڑی ہمت دکھائی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات