گیا نواز گیا ، اگلا وزیر اعظم اپنی مدت ضرور پوری کرے گا۔ جمائما گولڈ سمتھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 15:01

گیا نواز گیا ، اگلا وزیر اعظم اپنی مدت ضرور پوری کرے گا۔ جمائما گولڈ ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء): پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی پانامہ لیکس کیس پر اپنے رد عمل کا اظہار کر دیا ہے ۔مائیکروبلاگنگ  ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ''گون نواز گون''۔
  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی وزیر اعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔

(جاری ہے)

لیکن انشا اللہ پاکستان کا اگلا وزیر اعظم اپنی مدت پوری کرے گا۔ 
اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اچھی مذمت ہے ۔  آج بھی مجھے وہی  بوسیدہ اور صیہونی سازشیں اور نظریات یاد آتے ہیں جنہوں نے 20 سال قبل پاکستان میں میری زندگی خراب کی تھی ۔
ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ گدھے اور ان کی بدعنوانی ۔