فیصلہ سننے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کا کارکن کتبہ اٹھائے احتجاج کرتا رہا

کتبہ پر تحریر تھا کہ یہ نواز شریف کا سیاسی عدالتی قتل ہی نہیں بلکہ پاکستان کے 70 فیصد عوام کی رائے کا قتل ہے

جمعہ 28 جولائی 2017 15:24

فیصلہ سننے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کا کارکن  کتبہ اٹھائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ سننے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کا کارکن کتبہ اٹھائے احتجاج کرتا رہا اور میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا‘ کتبہ پر تحریر کیا تھا کہ یہ نواز شریف کا سیاسی عدالتی قتل ہی نہیں ہے بلکہ پاکستان کے 70 فیصد عوام کی رائے کا قتل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکن کی جانب سے انوکھا احتجاج کیا اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا کتبہ اٹھا کر نواز شریف کی نااہلی پر احتجاج کرتا رہا۔