ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ،

نواز شریف مزید عوامی حمایت سے واپس آئیں گے‘ مسلم لیگ (ن) ثابت قدم رہنا،مریم نواز کا ٹویٹ

جمعہ 28 جولائی 2017 15:14

ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) مریم نواز نے کہا ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے‘ وزیراعظم نواز شریف مزید عوامی حمایت سے واپس آئیں گے‘ مسلم لیگ (ن) ثابت قدم رہنا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سوشل میڈیا ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ایک اور منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا گیا ہے‘ وزیراعظم نواز شریف مزید عوامی حمایت سے واپس آئیں گے۔