پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ،

ٹویٹر پر ’’نوازشریف ‘‘کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

جمعہ 28 جولائی 2017 15:14

پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سامنے آنے پرٹویٹر پر ’’نوازشریف ‘‘کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،عوام نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق اور خلاف مختلف رائے کا اظہا رکیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کی جانب سے پاناما کیس میں وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد ٹویٹر پر ’’نوازشریف‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر پاکستانی سیاست دانوں، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ا ور عوام نے بھی اپنے ردعمل اور مختلف رائے کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :