آئندہ 48گھنٹوں میں صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، نئے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز اور احسن اقبال کے نام شامل

جمعہ 28 جولائی 2017 15:14

آئندہ 48گھنٹوں میں صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) آئندہ 48گھنٹوں میں صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے قومی اسمبلیکا اجلاس بلائے جانے کا امکان، اجلاس میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا، نئے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز اور احسن اقبال کے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلے کے بعد صدرمملکت ممنون حسین کو ملک کا انتظام سنبھالنے کی ہدایت کی ہے، آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے، جس میں ارکان قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے، وزیراعظم بننے کی دوڑ میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز اور احسن اقبال کے نام شامل ہیں۔