کیس پانامہ کا فیصلہ اقامہ پر ، نواز شریف کو اقامہ لے ڈوبا

جمعہ 28 جولائی 2017 14:54

کیس پانامہ کا فیصلہ اقامہ پر ، نواز شریف کو اقامہ لے ڈوبا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں نواز شریف کی نااہلی کی وجہ ان پر ثابت ہونے والا الزام کرپشن نہیں بلکہ دبئی کا اقامہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ کیونکہ نوازشریف دبئی کی اس کمپنی سے ماہانہ دس ہزار درہم تنخواہ لیتے تھے، اور وہ انکا اثاثہ تھے۔

ان اثاثوں کو اپنے گوشواروں میں درج کرنا ضروری تھا۔ لیکن نوازشریف نے ایسا نہیں کیا۔

(جاری ہے)


یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے پیھچے بنیادی وجہ پانامہ کیس اور غیر ملک میں نکلنے والی جائیدادیں تھیں جس کی بیناد پر یہ کیس کیا گیا تھا تاہم کیس کے دوران مزید انکشافات ہوتے گئے جن میں نواز شریف کا اقامہ موجود تھا اور بعد ازاں حالات شریف خاندان کے خلاف ہوتے گئے جن میں کیلیبر فونٹ اور دستاویزات کی تاریخوں میں گڑبڑ سرفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے وفاقی وزیر خواجہ آصف اور سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کا بھی اقامہ سامنے آ چکا ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی باری آنے والی ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بہت سی نااہلیاں سامنے آئیں گی۔