Live Updates

سپریم کورٹ کافیصلہ:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3بجے پرپریس کانفرنس کریں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 14:38

سپریم کورٹ کافیصلہ:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3بجے پرپریس کانفرنس ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3بجے پرپریس کانفرنس کریں گے،جس میں عمران خان پاناما کیس فیصلے پر قوم اور عدلیہ کومبارکبادپیش کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نااہل کرنے کے تاریخی فیصلے پربنی گالہ میں شکرانے کے نوافل اداکیے۔اس موقع پرعمران خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کاپاناما کیس پرفیصلہ عوامی توقعات کے مطابق آیا ہے۔ تاہم اب عمران خان قوم کومبارکبادپیش کرنے کیلئے تین بجے پریس کانفرنس بھی کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات