سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلہ سنانے کے دوران میڈیاکے موبائل فونز اور کیمرہ لے کرجانے پر پابندی عائدتھی

کورٹ نمبر ایک کے ہال میں موجود صحافی پرچیوں پر لکھ کر باہر اپنے ساتھیوں کو فیصلہ کی تفصیلات بھجواتے رہے

جمعہ 28 جولائی 2017 14:59

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلہ سنانے کے دوران میڈیاکے موبائل فونز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلہ سنانے کے دوران میڈیا کو موبائل فونز اور کیمرہ لے کر جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کی وجہ سے جب فیصلہ سنانا شروع کیا گیا تو کورٹ نمبر ایک کے ہال میں موجود صحافی پرچیوں پر لکھ کر کورٹ نمبر ایک کے باہر اپنے ساتھیوں کو فیصلہ کی تفصیلات بھجواتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پانامہ کیس کے فیصلہ کے دوران کورٹ نمبر ایک میں شدید رش رہا اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ صہافیوں کو کیمرہ اور موبائل فون اندر لے جانے پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے کورٹ نمبر ایک سے صحافی پرچیوں پر فیصلہ لکھ کر باہر اپنے ساتھیوںکو بھجواتے رہے۔