پانامہ کیس فیصلہ سے قبل سکیورٹی آفیسرنے سامعین کو خصوصی ہدایات جاری کیں ‘

کسی قسم کا شور اور نعرے لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی

جمعہ 28 جولائی 2017 14:59

پانامہ کیس فیصلہ سے قبل سکیورٹی آفیسرنے سامعین کو خصوصی ہدایات جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل سکیورٹی آفیسر کی جانب سے سامعین کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں‘ کسی قسم کا شور اور نعرے لگانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں کورٹ نمبر ایک میں پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے لئے وکلاء‘ سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کا شدید رش رہا۔

کورٹ نمبر ایک میں رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے خصوصی پاس جاری کئے گئے تھے۔ کورٹ نمبر ایک کے باہر گیلریاں بھی عوام سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ فیصلہ سنانے سے قبل سکیورٹی افسران کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئیں اور کورٹ نمبر ایک میں موجود لوگوں سے کہا گیا کہ فیصلہ سنانے کے دوران یا بعد میں شور یا نعرے لگانے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :