پانامہ کیس فیصلہ ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خواجہ محمد آصف کو امریکہ سے فوری واپس بلا لیا

وفاقی کابینہ تحلیل ہونے پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ڈھاکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ منسوخ کر دیا

جمعہ 28 جولائی 2017 14:55

پانامہ کیس فیصلہ ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خواجہ محمد آصف کو امریکہ ..
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) پانامہ کیس فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود خواجہ محمد آصف کو فوری واپس بلا لیا،خواجہ محمد آصف امریکہ میں پہلی دستیاب فلیٹ کے ذریعے واپس آجائیں گئے، پانامہ فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ تحلیل ہونے پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ڈھاکہ میں پانی کے موضوع کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ منسوخ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف انڈس واٹر ٹریٹی کے حوالے سے بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے امریکہ کے دورے پر تھے،پانامہ کیس فیصلے کے بعد میاں نواز شریف نے خواجہ محمد آصف کو فوری ملک واپس بلا لیا ہے ،ذرائع کے مطابق خواجہ محمد آصف امریکہ میں پہلی دستیاب فلیٹ کے ذریعے پاکستان واپس آجائیں گئے۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں پانی کے موضوع کانفرنس میں شرکت کیلئے جانا تھا مگر وفاقی کابینہ تحلیل ہونے کے بعد عابد شیر علی نے بنگلہ دیش کا اپنا شیڈول دورہ منسوخ کر دیا۔