پانامہ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

پولیس نے بیچ بچائو کرادیا،پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے ’’گو نواز گو‘‘ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کی جانب سے’’رو عمران رو‘‘کے نعرے لگانے شروع کر دیئے

جمعہ 28 جولائی 2017 14:55

پانامہ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں میں تصادم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا،پولیس نے بیچ بچائو کرادیا،پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے ’’گو نواز گو‘‘ اور مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کی جانب سے’’رو عمران رو‘‘، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی، ملک نور اعوان اور دیگر رہنما احاطہ عدالت سے جب نکلنے لگے تو پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے، جس پر (ن) لیگی رہنمائوں نے بھی رو عمران رو کے نعرے لگائے، پی ٹی آئی رہنمائوں میں جہانگیر ترین، علیم خان،محمود الرشید موجود تھے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تو اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکن رہنمائوں کے ساتھ وہاں آئے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنمائوں نے گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :