ْ وزیر اعظم نواز شریف تیسری بار بھی اپنی مدت مکمل نہ کرسکے ،ْ

مسلم لیگ (ن) کی حکومت برقرار

جمعہ 28 جولائی 2017 14:37

ْ وزیر اعظم نواز شریف تیسری بار بھی اپنی مدت مکمل نہ کرسکے ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعدنواز شریف تیسری بار بھی اپنی مدت مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تاہم یہ ان کا طویل ترین دور حکومت تھا۔جمعہ کو سپریم کورٹ نے پاناماکیس پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیدیا اس سے قبل بھی نواز شریف دو مرتبہ وزارت عظمیٰ پر فائز ہوئے لیکن اپنا دور اقتدار مکمل نہ کر پائے تھے۔

(جاری ہے)

پہلی بار انہیں 93 19میں صدر غلام اسحاق خان نے 58 ٹو بی کے تحت حکومت کو فارغ کر دیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن)اور وزیر اعظم نواز شریف 1997میںدوبارہ اقتدار میں آئے لیکن99 19میں انہیں اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے مارشل لا کے ذریعے باہر کردیا تھا۔ دونوں بار ہی نواز شریف اپنی وزارت عظمیٰ کے تیسرے سال میں تھے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف دس سال کی جلاوطنی کے باہر دوبارہ پاکستان میں آئے اور 2013کے الیکشن میں حصہ لیا اور مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تاہم پانا ما کیس میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیدیا اور یہ ان کی حکومت کا آخری سال تھا تاہم مسلم لیگ کی حکومت برقرارہے۔

متعلقہ عنوان :