نواز شریف کے خلاف فیصلہ ،ْ تحریک انصاف کے کارکنان کے بھنگڑے ،ْ مٹھائیاں تقسیم کیں

جمعہ 28 جولائی 2017 14:29

نواز شریف کے خلاف فیصلہ ،ْ تحریک انصاف کے کارکنان کے بھنگڑے ،ْ مٹھائیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے ،ْ مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔تحریک انصاف کے کارکنان نے اس موقع پر ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں جبکہ کارکنان نے شکرانے کے سجدے بھی کئے۔ سپریم کورٹ کے باہر کارکنان نے اجتماعی طورپر نوافل بھی ادا کئے -