فیصلے سے حیرانی نہیں ہوئی ،ْ افسوس ہوا ،ْ نواز شریف کیخلاف کرپشن کا ایک لفظ بھی فیصلے میں درج نہیں ،ْمریم اور نگزیب

بظاہر ہم ہار گئے ہیں ،ْ نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں ،ْنواز شریف ایک حقیقت اور تاریخ ہیں جن کو کسی طرح بھی عوام کی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 14:29

فیصلے سے حیرانی نہیں ہوئی ،ْ افسوس ہوا ،ْ نواز شریف کیخلاف کرپشن کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فیصلے سے حیرانی نہیں ہوئی ،ْ افسوس ہوا ،ْ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ایک لفظ بھی فیصلے میں درج نہیں ،ْبظاہر ہم ہار گئے ہیں ،ْ نواز شریف پاکستانی عوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں ،ْنواز شریف ایک حقیقت اور تاریخ ہیں جن کو کسی طرح بھی عوام کی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا۔

جمعہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )اس فیصلے کی تفصیلات کو دیکھے گی اور آئینی اور قانونی ماہرین سے مشورہ کرکے لائحہ عمل ترتیب دیگی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن )لیگ سب سے بڑی جماعت ہے ،ْسب سے زیادہ ن لیگ کے کارکن ہیں،وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ایک لفظ بھی فیصلے میں درج نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بظاہر ہم ہار گئے ہیں لیکن جب نواز شریف کو منظر عام سے ہٹایا گیا، عوام نے پہلے سے زیادہ ووٹ دئیے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کوئی بھی ہو پاکستان کے دلوں کے وزیراعظم نواز شریف ہیں ،ْنواز شریف تیسرے منتخب وزیراعظم ہیں، نواز شریف ایک حقیقت اور تاریخ ہیں جن کو کسی طرح بھی عوام کی خدمت سے نہیں روکا جاسکتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف تین دفعہ منتخب شدہ وزیر اعظم ہیں اور چوتھی بار بھی وہی وزیر اعظم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :