محمد نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش

پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عملدر آمد کیا جائیگا ،ْ ترجمان مسلم لیگ (ن) فیصلے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپریشنز استعمال کئے جائینگے ،ْ منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے ہمارے ساتھ انا انصافی ہوئی ہے اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا انشا ء اللہ محمد نواز شریف اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخروہونگے ،ْ بیان

جمعہ 28 جولائی 2017 14:29

محمد نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ محمد نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں ،ْ پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عملدر آمد کیا جائیگا ،ْ فیصلے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپریشنز استعمال کئے جائینگے ،ْ منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے ہمارے ساتھ انا انصافی ہوئی ہے اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا انشا ء اللہ محمد نواز شریف اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخروہونگے۔

جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر باضابطہ رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹیشن کے اندراج سے لیکر فیصلے تک مختلف مراحل پر شدید تحفظات کے باوجود اس فیصلے پر عملدر آمد کیا جائیگا ،ْفیصلے کے فوراً بعد محمد نواز شریف بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ پورے عدالتی عمل کے دور ان ایسی مثالیں قائم ہوئی ہیں جن کی کوئی نظیر ماضی کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں ملتی ۔

ترجمان نے کہاکہ فیصلے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات کے حوالے سے تمام آئینی و قانونی آپریشنز استعمال کئے جائینگے ۔ ترجما ن نے کہاکہ منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے ہمارے ساتھ انا انصافی ہوئی ہے اس فیصلے پر تاریخ کا فیصلہ ہی اصل فیصلہ ہوگا انشا ء اللہ محمد نواز شریف اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخروہونگے ۔

متعلقہ عنوان :