پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ، عوام نے سوشل میڈیا پر خیر مقدم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 جولائی 2017 14:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے آج پانامہ لیکس کیس کا تاریخی فیصلہ سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں سوشل میڈیا صارفین نے پانامہ کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

کسی نے کہا کہ ہم نے لفافے کو منع کر دیا ہے ، آج حقیقی معنوں میں الحمدلللہ کہنے کا وقت ہے ۔

(جاری ہے)

  ایک صارف نے وزیر اطلاعات کا تمسخر اُڑاتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیر اعظم بنیں گے جبکہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا ۔ ٹھیک ہے مریم !
سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ابھی تک سپورٹ کرنے والوں پر افسوس ہو رہا ہے۔  ایسے لوگوں کو سیلوٹ کرنا چاہئیے۔
سوشل میڈیا صارفین کے مزید رد عمل ملاحظہ کیجئیے: