کویت میں ہر 10 منٹ میں ایک گاڑی حادثے کا شکار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 28 جولائی 2017 14:05

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2017ء) شمالی عرب خلیجی ملک کویت میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹریفک حادثوں کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ملک میں ہر دس منٹ میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کویت ٹریفک سیفٹی سوسائٹی کے سربراہ بدر المتار نے کہا کہ ہم ملک میں حادثات کی تعداد میں اضافہ کے نتیجے میں انسانی، سماجی اور اقتصادی نقصانات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید کہا کہ اس سال کے اعدادو شمار کے مطابق ہر 6 گھنٹے میں ایک حادثہ ہو رہا ہے اور جون میں تواس تناسب کی اس سے بھی زیادہ بری حالت رہی ہے۔اس وجہ سے انتظامیہ انتہائی پریشان دیکھائی دے رہی ہے ۔ لہذا اس صورت میں ہنگامی انتظامات کرنے ضرورت ہے۔ہر سال 25,000 کے قریب کویتی ٹریفک حادثات کی نظر ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :