Live Updates

گو نوازگو کے بعد روعمران رو ،نااہلی کیس میں عمران خان اور جہانگیرترین کی نااہلی کاامکان بڑھ گیا

آئین کے آرٹیکل 62،63پرعملدرآمد سے پاکستان میں نااہلی کا ایک دور چل پڑے گا،جس سےاسمبلیوں میں بڑے بڑے سیاسی نام فارغ ہوجائیں گے۔ میڈیا رپورٹس

جمعہ 28 جولائی 2017 14:03

گو نوازگو کے بعد روعمران رو ،نااہلی کیس میں عمران خان اور جہانگیرترین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2017ء) : سپریم کورٹ نے پانامہ کیس میں نواز شریف کو نا اہل قرار دے کر ایک تاریخی فیصلہ تو دے دیا ہے مگر اس فیصلے کی مد میں اگر دیکھا جائے تو مستقبل میں پاکستان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہونے والا ہے، جس کی وجہ سپریم کورٹ میں عمران خان ، جہانگرترین اور دیگر رہنما پر موجود کیسز ہیں جن کی سماعت ہو رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نا اہل قرار دیاہے۔ جس کے مطابق نواشریف صادق اور امین نہیں رہے ۔ تاہم عمران خان اور جہانگیر ترین کے اوپر بھی سپریم کورٹ میں اسی طرح  کیسوں کی سماعت ہو رہی ہے جس کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا۔ اگر سپریم کورٹ نے صادق اور امین نہ ہونے کی بیناد پر نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا ہے تو پھر عمران خان بھی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہو سکتے ہیں، کیونکہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے استعمال کے بعد شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوسکتاہے جو کہ صادق اور امین کہلا سکے گا۔

(جاری ہے)

اس آرٹیکل کی روایت پڑنے کے بعد سیاسی جماعتوں میں نااہلی کی ایک لائن لگ جائے گی کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں نے کہا تھا کہ سب کا احتساب ہونا چائیے اور اس کی شروعات وزیراعظم نواز شریف سے ہونی چائیے جو کہ ہو چکی ہے۔دوسری جانب اگر ہم پیپلز پارٹی کی جانب دیکھیں تو پیپلز پارٹی میں بھی اندورنی طور پر ایک خوف سا چھا گیا ہے جس کی وجہ ان پر آئندہ دنوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے کیسز ہیں جن میں سر فہرست سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ سمیت پیپلزپارٹی میں بہت سے ایسے نام ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو اس بحران میں خاص سہارا نہیں دیا جس کے بعد پیپلز پارٹی خود پر آنے والے بحرانوں میں بھی ن لیگ سے مدد نہیں مانگ سکے گی یوں پاکستان میں نااہلی کا ایک دور چل پڑے گا جو بہت سے بڑے بڑے حکمران کھا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات