سپریم کورٹ کافیصلہ پاکستان کے حق میں آیاہے قوم کومبارکبادہو،ڈاکٹرطاہرالقادری

شریف بردران کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے، قاتل اعلیٰ پنجاب کو بھی کٹہرے میں لایاجائے۔سربراہ عوامی تحریک کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 28 جولائی 2017 14:01

سپریم کورٹ کافیصلہ پاکستان کے حق میں آیاہے قوم کومبارکبادہو،ڈاکٹرطاہرالقادری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء ) :پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا ہے قوم کومبارکباد ہو، شریف بردران کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو نااہل قراردے دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کافیصلہ پاکستان کے حق میں آیاہے قوم کومبارکبادہو،شریف بردران کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو بھی کٹہرے میں لایاجائے۔